نوشہر ہ،غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے منگیتر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

نوشہر ہ،غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے منگیتر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ مصری بانڈہ میرہ وزیر کلے میں غیرت کے نام پر خون کی ہولی باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور ان کے منگیتر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق مصری بانڈہ کے علاقہ مانیری میں نزیر ولد گلاب کی منگنی مسماۃ (ن) کے ساتھ ہوئی تھی اور اب شادی ہونے کو تھی کہ مقتولہ کے باپ نے اپنی بیٹی کو ان کے منگیتر کیساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر لڑکی کے باپ نے اپنی بیٹی اور ان کے ہونے والے شوہر کو فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوا

مزید :

صفحہ اول -