بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج کتنے بجے شروع ہو گا ؟ جانئے

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج کتنے بجے شروع ہو گا ؟ جانئے
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج کتنے بجے شروع ہو گا ؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے ، بھارت نے ٹورنامنٹ میں 7 میچ جیتے جبکہ صرف ایک میچ میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑ ا جبکہ دوسری جانب نیوزی لینڈ کیلئے ورلڈ کپ کا سفر کافی مشکل رہا کیونکہ انہوں نے صرف 5 میچ جیتے اور پاکستان ، انگلینڈ ، آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔یاد رہے کہ دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل -