پہلا سیمی فائنل ، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ، موسم کیسا رہے گا اور اگر بارش ہو تی ہے تو کیا ہو گا ؟ جانئے

پہلا سیمی فائنل ، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ، موسم کیسا رہے گا اور اگر بارش ہو ...
پہلا سیمی فائنل ، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ، موسم کیسا رہے گا اور اگر بارش ہو تی ہے تو کیا ہو گا ؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں آج آمنے سامنے ہونے جارہے ہیں جو کہ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں بارش کے باعث میچ نہیں ہو سکا تھا ۔ بھارتی ویب سائٹ ” این ڈی ٹی وی “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ آج سیمی فائنل کے درمیان بارش کا امکان بھی موجود ہے جبکہ آسمان پر پورا دن بادل چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم اگر بارش ہو تی ہے تو میچ کو منسوخ کر دیا جائے گا اور بدھ کے دن کھیلا جائے گا ۔بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ” یوز ویندرا چاہال “ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کی جگہ جدیجہ کو ممکنہ طور پر ڈراپ کیا جا سکتا ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک ہی وکٹ حاصل کی تھی ۔بھارت کی جانب سے ٹیم میں پانچ باولرز کھلائے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

کھیل -