یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کی بھی گرفتاری کا حکم آگیا

یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کی بھی گرفتاری کا حکم آگیا
یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کی بھی گرفتاری کا حکم آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) فیملی کورٹ نے سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔دنیا نیوز کے مطابقفیملی عدالت کے جج اختر حسین نے خرم خان کی درخواست پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے سابق شوہر کی بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر وانٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے پیش کریں اور آئندہ سماعت پر سابق شوہر کی بیٹے کی ملاقات کا حکم بھی دیا۔یادرہے کہ خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ سابق بیوی عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کروا رہی، عدالت سے استدعا ہے کہ سابق بیوی کو بیٹے سے ملاقات کا پابند کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے خرم خان اور فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009 میں ہوئی تھی۔