” ہم نے عمران خان کو دعوت ہی نہیں دی ہے “ روس نے نہایت حیران کن اعلان کر دیا

” ہم نے عمران خان کو دعوت ہی نہیں دی ہے “ روس نے نہایت حیران کن اعلان کر دیا
” ہم نے عمران خان کو دعوت ہی نہیں دی ہے “ روس نے نہایت حیران کن اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی میڈیا میں کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ” ایسٹرن اکنامک فورم “ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے لیکن اب نہایت حیران کن خبر یہ آئی ہے کہ روس نے ان تمام خبروں کی تردید جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق روس کی حکومت کا کہناہے کہ ہماری طر ف سے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ے ۔ پاکستان میں ان خبروں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے گزشتہ ماہ اجلاس میں ولادی میر پیوٹن اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد آنا شروع ہوئی تھیں ۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ہم منگلولیہ کے صدر ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، ملائیشیاءکے وزیراعظم اور جاپان کے وزیراعظم ” ولادیوستوک” تشریف لانے کے منتظر ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -