نوازشریف نے جیل میں بھوک ہڑتا ل کر دی

نوازشریف نے جیل میں بھوک ہڑتا ل کر دی
نوازشریف نے جیل میں بھوک ہڑتا ل کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کاٹ رہے ہیں جہاں ان کی گھر سے کھانے کی سہولت کو بند کر دیا گیاہے جس کے بعد انہوں نے جیل کا بنا ہوا کھانا کھانے سے انکار کرتے ہوئے ممکنہ طور پر بھوک ہڑتال کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے کہاہے کہ والد نے پیر سے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے جب انہیں معلوم ہوا کہ گھر سے ملازم کھانا لے کر آئے ہیں اور جیل حکام نے اسے اندر لے جانے سے انکار کر دیا ۔مریم کاکہناتھا کہ وہ اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گی جبکہ جیل کے باہر دھرنہ بھی دیں گی اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر نوازشریف کو گھر کا کھانا کھانے کی اجازت نہ دی گئی تو ۔یاد رہے کہ آج صبح اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی قومی اسمبلی میں نوازشریف کو گھر کا کھانا فراہم نہ کرنے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -