” اب یہ سلیکٹڈ وزیراعظم پوری دنیا کے سامنے ہمیں شرمندہ کر رہاہے “ مریم نوازشریف نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

” اب یہ سلیکٹڈ وزیراعظم پوری دنیا کے سامنے ہمیں شرمندہ کر رہاہے “ مریم ...
” اب یہ سلیکٹڈ وزیراعظم پوری دنیا کے سامنے ہمیں شرمندہ کر رہاہے “ مریم نوازشریف نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی میڈیا میں کچھ عرصہ سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ’ ایسٹرن اکنامک فورم “ کی میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی مدعوکیا ہے تاہم اب اس پرروس کی جانب سے تردید سامنے آ گئی ہے اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے بھی حکومت کے زخموں پر نمک ’ چھڑک ‘ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ہمیں قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شرمندگی کا سامنا ہے ، کبھی بھی’ سلیکٹڈ ‘نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کوئی بھی آپ کو عزت نہیں دیتا ۔“ یاد رہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے عمران خان کو مدعو کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ایسٹرن اکنامک فورم کی میٹنگ میں شرکت کیلئے منگلولیہ کے صدر ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، ملائیشیاءکے وزیراعظم اور جاپان کے وزیراعظم کی ” ولادیوستوک“ آمد کے منتظر ہیں ۔

مزید :

قومی -