کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا سیمی فائنل خطرے میں

کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا سیمی فائنل خطرے میں
کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا سیمی فائنل خطرے میں

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں مدمقابل ہوں گی۔

دنیا بھر میں کرکٹ کے مداح جہاں اس میچ کے شروع ہونے کے منتظر ہیں وہیں وہ اس تشویش میں بھی مبتلا ہیں کہ بارش کے باعث وہ سنسنی خیز مقابلے سے محروم بھی ہو سکتے ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق مانچسٹر میں آج بوندا باندی کیساتھ ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانچسٹر میں آج صبح سے ہی ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا جو دوپہر کے وقت تیز بارش میں تبدیل ہو سکتا ہے جبکہ مجموعی طور ہوا میں نمی رہے گی اور موسم گرم محسوس ہو گا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سنیٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل -