حماد اظہر کو بجٹ پیش کرنے کا انعام مل گیا

حماد اظہر کو بجٹ پیش کرنے کا انعام مل گیا
حماد اظہر کو بجٹ پیش کرنے کا انعام مل گیا

  

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) حماد اظہر نے وفاقی وزیر برائے ریونیو کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے حامد اظہر کو وزیر مملکت برائے ریونیو کے طور پر اچھی کارکردگی دکھانے پر وفاقی وزیر کا عہدہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزری مملکت برائے ریونیو حامد اظہر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ صدر عارف علوی نے حماد اظہر سے وفقی وزیر برائے ریونیو کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بطور ویر مملکت برائے ریونیو اچھی کارکردگی دکھانے پر وفاقی وزیر برائے ریونیو کے عہدے کیلئے منتخب کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -