چین کے خود مختار علاقے ہانگ کانگ کی پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

چین کے خود مختار علاقے ہانگ کانگ کی پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری کہ آپ کو بھی ...
چین کے خود مختار علاقے ہانگ کانگ کی پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

  


کراچی(اکنامک رپورٹر) گزشتہ مالی سال کے دوران چین کے خودمختارعلاقہ ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال2018-19 ءکے ابتدائی 11 ماہ میں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں مجموعی طورپر130.8ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18  کے دوران ہانگ کانگ نے پاکستان میں4.11 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ءمیں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں 17.2 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ مالی سال 2015-16ءمیں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 93.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2014-15ء اور مالی سال 2013-14ءمیں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم بالترتیب 136.2 ملین ڈالر اور258.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

مزید : بزنس