پاکستان نے روس کی وزیراعظم عمران خان کی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی تردید کے بعد بیان جاری کر دیا

پاکستان نے روس کی وزیراعظم عمران خان کی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی تردید ...
پاکستان نے روس کی وزیراعظم عمران خان کی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی تردید کے بعد بیان جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کی وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی ایسٹرن اکنامک فورم کی میٹنگ میں شرکت کی خبروں کی تردیدکر دی ہے جس کے بعد اب پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت سے متعلق خبریں محض افواہیں تھیں ، وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق اعلان دفتر خارجہ مناسب وقت پر کرے گا ، پاکستان اور روس اعلیٰ سطح ملاقاتوں کیلئے رابطے میں ہیں ۔یاد رہے کہ روس کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیاتھا کہ وزیراعظم عمران خان کو فورم میں شرکت کیلئے مدعو نہیں کیا گیاہے یہ محض افواہیں ۔

مزید :

قومی -