اراکین سندھ اسمبلی کے پاس موجود گاڑیوں کی تفصیلات جاری

اراکین سندھ اسمبلی کے پاس موجود گاڑیوں کی تفصیلات جاری
اراکین سندھ اسمبلی کے پاس موجود گاڑیوں کی تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) سندھ اسمبلی کے ارکان کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فریال تالپورکے پاس 3 گاڑیاں ہیں، جن کی مالیت 1کروڑ 16لاکھ 70ہزار ہے۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس ایک گاڑی ہے، جس کی مالیت 18 لاکھ 75ہزار ہے۔الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مرادعلی شاہ کے اہل خانہ کے نام 15گاڑیاں اور 2 ٹریکٹر ہیں، البتہ مرادعلی شاہ نے تمام گاڑیوں کی مالیت ظاہرنہیں کی۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کی دو گاڑیوں کی مالیت ایک کروڑ 44 لاکھ ہے۔آصف زرداری کی بہن عذرا فضل کے پاس 3 ٹریکٹراور 4 گاڑیاں ہیں۔ عذرا فضل پیچوہوکی گاڑیوں کی مالیت 90 لاکھ 14ہزار500 روپے ہے۔سعید غنی کے پاس ایک گاڑی ہے، جس کی مالیت52لاکھ 57ہزارہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کے پاس 2گاڑیاں ہیں، جن کی مالیت 67لاکھ 91ہزارہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خواجہ اظہارکے پاس 2گاڑیاں جبکہ ایک گاڑی انکی اہلیہ کے نام ہے، خواجہ اظہار کی اہلیہ کے نام گاڑی کی مالیت 7لاکھ 94ہزار،خواجہ اظہارکی ذاتی گاڑی کی مالیت 25لاکھ ہے۔