سیمی فائنل سے پہلے ہی آسٹریلیا کو زوردار جھٹکا، اہم ترین بلے باز ٹیم سے باہر ہو گیا

سیمی فائنل سے پہلے ہی آسٹریلیا کو زوردار جھٹکا، اہم ترین بلے باز ٹیم سے باہر ...
سیمی فائنل سے پہلے ہی آسٹریلیا کو زوردار جھٹکا، اہم ترین بلے باز ٹیم سے باہر ہو گیا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں میزبان انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میچ سے پہلے ہی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے جس کے اہم ترین بلے باز عثمان خواجہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور انہیں صحت یاب ہونے کیلئے کم از کم تین سے چار ہفتوں کی ضرورت ہے اور ہم اب پوری کوشش کریں گے کہ وہ ایشز سیریز سے پہلے مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں۔

ذرائع کے مطابق آل راﺅنڈر مارکوس سٹوئنس بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور اس وجہ سے میتھیو ویڈ اورمچل مارش کے نام متبادل کھلاڑیوں کے طور پر ڈرافٹ کر دئیے گئے ہیں۔ جسٹس لینگر کا کہنا ہے کہ میتھیو ویڈ کو حتمی ٹیم میں شامل کرنے سے متعلق ابھی نہیں سوچا مگر وہ گزشتہ ایک سال سے بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -