کیا 2019ءبلاول کی شادی کا سال ہے؟ اس سوال پر زرداری نے انتہائی دلچسپ جواب دیدیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک صحافی کے سوال کہ کیا 2019ءبلاول بھٹو زرداری کی شادی کا سال ہے ؟ کے جواب میں کہا کہ ’انشاءاللہ‘۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا 2019ءبلاول کی شادی کا سال ہے ؟ تو سابق صدر نے جواب دیا کہ انشا اللہ 2019ءبلاول بھٹو زرداری کی شادی کا سال ہے۔