سمگلرز کے تشدد سے زخمی ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کوئٹہ چل بسے

سمگلرز کے تشدد سے زخمی ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کوئٹہ چل بسے
سمگلرز کے تشدد سے زخمی ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کوئٹہ چل بسے

  

کراچی (ویب ڈیسک)کوئٹہ میں سمگلرز کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز عبدالقدوس شیخ کراچی کے ہسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ترجمان کسٹمز کے مطابق عبدالقدوس شیخ کو گزشتہ رات کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔کوئٹہ کلکٹریکٹ کے ڈپٹی کلکٹر عبدالقدوس شیخ نے ٹائلز سمگلنگ روکنے کی کوشش کی تھی جس پر سمگلروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کر دیا تھا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کسٹمز آفیسرز ایسوسی ایشن نے سمگلرز کی جانب سے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کوئٹہ ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ پر تشدد کرنے اور انہیں شدید زخمی کرنے کی شدید مذمت کی تھی۔پاکستان کسٹمز آفیسرز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مجرموں کو فوری گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -