مریم نواز شریف بڑی مصیبت میں پھنس گئیں ، احتساب عدالت نے طلب کر لیا ، لیکن کس کیس میں؟ بڑی خبر

مریم نواز شریف بڑی مصیبت میں پھنس گئیں ، احتساب عدالت نے طلب کر لیا ، لیکن کس ...
مریم نواز شریف بڑی مصیبت میں پھنس گئیں ، احتساب عدالت نے طلب کر لیا ، لیکن کس کیس میں؟ بڑی خبر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے کے معاملے پر احتساب عدالت نے مریم نوازشریف کو طلب کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مریم نوازشریف کی جانب سے ایون فیلڈ میں پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی اس لیے ان کے خلاف الگ کارروائی کی جائے ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے مریم نواز کو 19 جولائی کو طلب کر لیاہے ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ یاد رہے کہ مریم نوازشریف نے چند دن پہلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق ایک ویڈیو اور آڈیو جاری کی تھی جس پر سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -