اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے تیاری مکمل کر لی ، تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے تیاری مکمل کر لی ، تحریک عدم اعتماد ...
اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے تیاری مکمل کر لی ، تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے 11 اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اپوزیشن اراکین نے سیکریٹری سینیٹ کے آفس میں جمع کرائی۔پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر 44 ارکان نے دستخظ کیے ہیں۔
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کا منصب مسلم لیگ (ن)کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور اسی روز نئے چئیرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -