”میں نے ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا استعمال نہیں کیا کیونکہ۔۔۔“ امام الحق نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”بھائی کو سب پتہ ہے“

”میں نے ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا استعمال نہیں کیا کیونکہ۔۔۔“ امام الحق نے ...
”میں نے ورلڈکپ کے دوران سوشل میڈیا استعمال نہیں کیا کیونکہ۔۔۔“ امام الحق نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”بھائی کو سب پتہ ہے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ میں کسی بھی ٹور کے دوران سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا کیونکہ اگر ایسا کروں تو بہت زیادہ اپ سیٹ ہو جاﺅں گا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ٹور کے دوران میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا کیونکہ اگر میں استعمال کروں تو بہت اپ سیٹ ہو جاﺅں، ہماری بھی ذاتی زندگیاں ہیں اور فیملیز ہیں، میچ کے بعد ہمارے کہیں جانے، سونے اور کھانے پر نظر رکھیں گے تو ہمارے لئے کارکردگی دکھانا مشکل ہو جاتا ہے۔

امام الحق نے کہا کہ تمام لڑکے بہت محنت کرتے ہیں اور 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد تمام لڑکے ہی بہت زیادہ جذباتی اور افسردہ تھے کیونکہ ہارنا کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا، لوگوں سے گزارش ہے کہ کرکٹ پر جتنی مرضی تنقید کریں مگر ذاتی زندگی پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔

مزید :

کھیل -