ٹیم میں ریلو کٹا کون ہے اور افغانستان کیخلاف میچ آخری گیند تک کیوں گیا؟ امام الحق نے وضاحت دیدی

ٹیم میں ریلو کٹا کون ہے اور افغانستان کیخلاف میچ آخری گیند تک کیوں گیا؟ امام ...
ٹیم میں ریلو کٹا کون ہے اور افغانستان کیخلاف میچ آخری گیند تک کیوں گیا؟ امام الحق نے وضاحت دیدی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ معلوم نہیں ریلو کٹے والی ٹویٹ کس نے کی لیکن ٹیم میں کوئی ریلو کٹا نہیں ہے اور سب سے لڑکے 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کرتے ہیں، افغانستان کے پاس ورلڈکپ سپنر ہیں جنہوں نے بھارت کو بھی مشکل میں ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ریلو کٹے والی ٹویٹ کس نے کی لیکن ٹیم میں موجود تمام کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ افغانستان کی ٹیم نے بری کرکٹ نہیں کھیلی اور ان کے پاس ورلڈکپ سپنر ہیں، جب ان کیخلاف میچ ہوا تو وکٹ سلو تھی اور گیند ٹرن ہو رہا تھا، انہوں نے بھارت کو بھی کافی مشکل میں ڈالا تھا۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا سکور کی اور پھر وکٹ باﺅلرز کیلئے کافی سازگار ہو گئی اور ایسی صورتحال میں بیٹنگ کرنا مشکل تھا لیکن جس طرح ہم نے کم بیک کیا اور عماد وسیم نے میچ جتوایا، ہمیں اس پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ میں یہ مانتا ہوں کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ ہمیں جیتنا چاہئے تھا کیونکہ وہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن میں آﺅٹ ہو گیا اور یہ میری غلطی ہے کہ میں نے میچ ختم نہیں کیا۔

مزید :

کھیل -