پاکستان تو باہر ہو گیا مگر ورلڈکپ کون جیتے گا؟ بابراعظم اور امام الحق نے اپنی رائے دیدی

پاکستان تو باہر ہو گیا مگر ورلڈکپ کون جیتے گا؟ بابراعظم اور امام الحق نے اپنی ...
پاکستان تو باہر ہو گیا مگر ورلڈکپ کون جیتے گا؟ بابراعظم اور امام الحق نے اپنی رائے دیدی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہو چکی ہے اور اب نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹرافی کی جنگ ہو گی۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ ان چاروں ٹیموں میں سے ورلڈکپ کون جیت سکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انگلینڈ کو جیتنا چاہئے کیونکہ وہ جیسی ٹیم ہے اور جس طرح کی کارکردگی دکھا رہی ہے، اسے روکنا مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹنگ کے سر پر کھیلے ہیں اور ہمیشہ ہدف کا تعاقب کرتے ہیں جبکہ ان کے اوپنرز بہترین آغاز فراہم کرتے ہیں جس سے ٹیم کو کافی مدد ملتی ہے، تو میرے خیال سے انگلینڈ کو جیتنا چاہئے۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کیلئے بھارت اور انگلینڈ دونوں ہی فیورٹ ہیں لیکن میرے خیال سے انگلینڈ کو تھوڑی سی برتری حاصل ہے کیونکہ ان کی بیٹنگ بہت ہی زبردست ہے اور وہ کسی بھی باﺅلر کی پٹائی کر سکتے ہیں تو میرے خیال سے بھی انگلینڈ ہی جیتے گی۔

مزید :

کھیل -