بھارت انگلینڈ کے ہاتھوں جان بوجھ کر ہارا تھا؟ بابراعظم نے بتا دیا

بھارت انگلینڈ کے ہاتھوں جان بوجھ کر ہارا تھا؟ بابراعظم نے بتا دیا
بھارت انگلینڈ کے ہاتھوں جان بوجھ کر ہارا تھا؟ بابراعظم نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم بھارت انگلینڈ کے جان بوجھ کر ہا را تھا یا نہیں، ہماری توجہ اپنے میچوں پر تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ بھارت انگلینڈ کے ہاتھوں جان بوجھ کر ہاراتھا یا نہیں، ہم اپنے میچوں پر توجہ دے رہے تھے کیونکہ ہمارے لئے وہ جیتنے بہت ضروری تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مائنڈ سیٹ تھا کہ اپنے چار میچ جیتنے کے بعد ہی رن ریٹ تک پہنچیں گے اس لئے ہماری توجہ صرف اپنے میچوں پر تھے، ہر کوئی یہ سوچ تھا کہ وہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دے اور جس کے ہاتھ میں بھی میچ آئے، وہ جیت کر ہی آئے، ہم یہ نہیں سوچ رہے تھے کہ یہ ٹیم کیوں ہاری اور وہ ٹیم کیوں ہاری۔

مزید :

کھیل -