گورنر سندھ نے کراچی کو ” نامرد “ کہہ دیا ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

گورنر سندھ نے کراچی کو ” نامرد “ کہہ دیا ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
گورنر سندھ نے کراچی کو ” نامرد “ کہہ دیا ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر اکثر اوقات لوگ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سپیلنگ (حروف تہجی)غلط لکھ جاتے ہیں جس سے عمومی طور پر جملے کی روانگی پر خاص فرق نہیں پڑتا لیکن بعض اوقات وہ پورے جملے کا مطلب ہی الٹ دیتاہے جبکہ یہ مکمل طور پر غیر شعوری طور پر ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ ہوا جس کے باعث سوشل میڈیا پر ہنگامہ سابرپا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں لفظ importance لکھنا تھا جس کا مطلب (اہم )ہوتا ہے لیکن  اس کے حروف تہجی یعنی سپیلنگ میں غلطی ہو گئی ، importance کی جگہ وہ ”impotence“لکھ بیٹھے جس کا مطلب ” نامردگی“ ہوتا ہے ۔ اس ایک غلطی جو کہ دیکھنے میں بہت چھوٹی لگتی ہیں لیکن اس کی وجہ سے جملے کا معنی ہی تبدیل ہو گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے ہنگامہ برپا کر دیا۔

عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ کراچی کے بارے میں پیغام جاری کرتے ہوئے لکھاکہ ” وزیراعظم اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ کل کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے تحفظات کو دور کریں گے ، اس موقع پر مکمل روڈ میپ پر بھی تفصیلی گفتگو ہو گی ، حکومت پاکستان ملک میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔

عمران اسماعیل کا یہاں تک پیغام درست تھا لیکن اس سے اگلا یعنی آخری جملہ ایک لفظی غلطی کے باعث الٹ گیا جہاں وہ کہہ رہے ہیں کہ ” کراچی کاروبار کا گڑھ ہے اور اس کی اپنی مخصوص ’ نامردگی‘ ہے ۔حالانکہ وہ دراصل آخری جملے میں لفظ importance استعمال کرنا چاہتے تھے جس کا معنی یہاں پر ” اہمیت“ استعمال ہونا تھا ۔گورنر اپنے آخری جملے میں کہنا چاہ رہے تھے کہ ” کراچی کاروبار کا گڑھ ہے اور اس کی اپنی خاص’ اہمیت‘ ہے ۔عمران اسماعیل نے بعدازاں اپنی غلطی کا اندازہ ہونے پر فوری اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا اور درست کرتے ہوئے دوبارہ ٹویٹ کیا ۔

عمران اسماعیل نے اپنی غلطی درست تو کر دی لیکن ان کے پرانے ٹویٹ کے سکرین شاٹس تو ابھی بھی سوشل میڈیا پر گھوم رہے ہیں اور انہیں سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تاہم جب انہوں نے ٹویٹ کیا تو فوری عاطف نامی ٹویٹر صارف نے ان کی تصحیح کر تے ہوئے درست لفظ لکھا اور ٹویٹ کیا۔

ڈاکٹر خان نامی ٹویٹر صارف نے تو گورنر سندھ کو ایف اے فیل قرار دیا اور کہا کہ اس سے کیا فائدہ ہو گا۔

ان صارف نے تو عمران اسماعیل کو گرائمر کی کلاسز لینے کا مشور دیدیا اور ساتھ میں غلطی کو بھی درست کیا ۔

نجم نامی ٹویٹر صارف نے عمران اسماعیل ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ تم سے نہ ہو پائے گا‘‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -