وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم ...
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے جبکہ ا س موقع پر اعظم سواتی بریفنگ دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گزشتہ دس سالوں کے دوران تمام صدور اور وزرائے اعظم سمیت پارلیمنٹینرینر کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پیش کی جائیں گی جبکہ اس کے علاوہ دیگر تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی ۔ وزیراعظم دورہ امریکہ سے متعلق وفاقی کابینہ کو پیشگی اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معمول کے 6 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔کابینہ اجلاس میں قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا، کابینہ اجلاس میں ایف آئی اے کی تنظیم نو کا معاملہ زیر غور آئے گا، وزارت اطلاعات سے وزارت قومی تاریخ وادبی ورثہ میں بعض اشیا منتقلی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کا معاملہ زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -