ایف آئی اے خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کرے گی ، شفقت محمود

ایف آئی اے خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کرے گی ، شفقت محمود
ایف آئی اے خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کرے گی ، شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے خواجہ آصف نے اہم وزارتوں پر ہونے کے باوجود اقامے پر نوکری کرکے حلف کی خلاف ورزی کی ، کابینہ نے ایف آئی اے کومعاملے کی تحقیقات کرنے کا کہاہے ،آصف زرداری نے بیرون ملک دوروں پر ایک ارب 24کروڑ روپے خرچ کئے ، دبئی کے 51دوروں میں 48ذاتی نوعیت کے تھے جس پر 10کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ آصف زرداری نے 55کروڑ روپے ہوٹل میں قیام پر خرچ کئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے 24غیر ملکی دوروں میں سے 20ذاتی نوعیت کے تھے ،نواز شریف کے 3کروڑ کی ٹپ اور 6کروڑ کے تحائف بانٹے، سابق وزراءبیرون ملک نوکریاں کرتے رہے ، خواجہ آصف اہم وزارتوں پر براجمان رہنے کے ساتھ ساتھ ایک کمپنی میں بطور ایڈ وائزر بھی کام کرتے تھے اور اس کمپنی سے 15سے 20لاکھ تنخواہ لیتے تھے ،خواجہ آصف نے حلف کی پاسداری نہیں کی، کابینہ نے ایف آئی اے کوخواجہ آصف کے معاملے پر تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کو درست ثابت کرنے کا بار ن لیگ پر ہے ، ایسا لگتا ہے کہ جعلی ویڈیو بنانے کی فیکٹری لگا رکھی ہے ، عدلیہ پر حملے کرنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے ۔

مزید :

قومی -