یہ گاڑی کے ٹوٹے دروازے کی تصویر ہے یا ساحل سمندر کی؟ پاکستانی نوجوان کی تصویر نے دنیا بھر کے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ بتا سکتے ہیں؟

یہ گاڑی کے ٹوٹے دروازے کی تصویر ہے یا ساحل سمندر کی؟ پاکستانی نوجوان کی تصویر ...
یہ گاڑی کے ٹوٹے دروازے کی تصویر ہے یا ساحل سمندر کی؟ پاکستانی نوجوان کی تصویر نے دنیا بھر کے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا، کیا آپ بتا سکتے ہیں؟

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر اکثر لوگوں کی طرف سے بصری دھوکہ دینے والے تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں جن پر صارفین تقسیم ہو جاتے ہیں، کوئی ان کے بارے میں کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ۔ چند ماہ قبل ایک لباس کی تصویر بہت وائرل ہوئی تھی جس کے رنگوں کے متعلق کوئی کہتا کہ یہ سیاہ اور نیلے رنگ کا ہے اور کوئی کہتا کہ یہ سنہرے اور سفید رنگ کا ہے۔ اب ایک بار پھر ایک پاکستانی نوجوان کی ایک تصویر نے ہلچل مچا رکھی ہے اور لوگوں کو ورطہ¿ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ اس 20سالہ نوجوان کا نام محمد نعیم ہے جو ڈیزائن سٹوڈنٹ ہے۔ اس نے ٹوئٹر پر جو تصویر پوسٹ کی ہے اس میں جو منظر دکھایا گیا ہے اسے آدھے لوگ سمندر کا منظر کہہ رہے ہیں اور آدھے صارفین کا خیال ہے کہ یہ گاڑی کے ٹوٹے ہوئے دروازے کی ہے۔ آپ بھی تصویر دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کس چیز کی ہے۔محمد نعیم نے خود اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ”اگر آپ کو اس تصویر میں ساحل، آسمان، پتھر، لہریں اور ستارے نظر آ رہے ہیں تو پھر آپ ایک آرٹسٹ ہیں، لیکن کوئی پینٹنگ نہیں ہے بلکہ میری کار کے ٹوٹے ہوئے دروازے کی تصویر ہے جو ری پیئر ہونے والا ہے۔“ اس تصویر کودیکھنے والا ہر شخص اسے سمندر ہی کی تصویر کہتا ہے تاہم کیپشن پڑھ کر اسے اپنی آنکھوں پر یقین کرنے میں مشکل درپیش ہوتی ہے۔ جو لوگ اسے گاڑی کا ٹوٹا ہوا دروازہ کہہ رہے ہیں ان میں سے بھی اکثر کا کہنا ہے کہ انہیں کیپشن پڑھنے کے بعد ہی حقیقت معلوم ہو سکی۔ رابعہ خان نامی لڑکی نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ”یا تو میں تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہوں، یا پھر جس نے یہ تصویر بنائی ہے وہ ، کیونکہ یہ تصویر بہت ہی اچھی ہے۔“ڈیرین پیٹیسن نامی صارف نے لکھا کہ ”پہلی نظر میں میں اسے ساحل سمندر ہی سمجھا، پھر کیپشن پڑھ کر جب میں نے اسے بغور دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ کار کا ٹوٹا ہوا دروازہ ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -