ہسپتال بنانے کے لئے افریقہ جانے والے شخص کو لڑکی سے پیار ہوگیا، شادی کر کے وہیں کا ہو کر رہ گیا لیکن پھر اس کی بیگم نے کیا شرمناک ترین کام کردیا، ساری زندگی ہی تباہ ہوگئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی شخص غریب لوگوں کے لیے ہسپتال بنانے کا مشن لے کر افریقی ملک کینیا گیا جہاں اسے ایک عورت سے محبت ہو گئی اور اس نے اس عورت کے ساتھ شادی کر لی، مگر اس خاتون نے اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ بے بسی اور لاچارگی کے عالم میں اب اس شخص کی کینیا میں ہی موت ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کا نام بیری لیونارڈ ہمبر تھا جو 1970ءکی دہائی میں کینیا گیا۔ 1978ءمیں اس نے الزبتھ نامی اس عورت کے ساتھ شادی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد الزبتھ نے کسی اور مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لیے اور کئی سال یہ سلسلہ چلنے کے بعد بیری لیونارڈ نے اپنی اہلیہ کو رنگے ہاتھوں اس شخص کے ساتھ پکڑ لیا۔ پکڑے جانے پر الزبتھ گھر سے فرار ہو گئی اور جاتے جاتے نہ صرف تمام جمع پونجی ساتھ لے گئی بلکہ بیری لیونارڈ کی تمام جائیداد بھی فروخت کر گئی۔ اس نے کینیا میں 33ایکڑاراضی خرید رکھی تھی،اور اپنی بیوی پر اعتبار کرتے ہوئے اس کے نام کروا رکھی تھی۔ الزبتھ کے اس شرمناک سلوک کے بعد لیونارڈ ایک جھونپڑی میں رہنے پر مجبور ہو گیا اور اب 80سال کی عمر میں اس کا اسی جھونپڑی میں انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیونارڈ نے کینیا جانے کے بعد ابتدائی سالوں میں پورے ملک کا سفر کیا اور جرمنی، فن لینڈ اور ڈنمارک سمیت دیگر یورپی ممالک سے ملنے والی امدادی رقم سے کئی ہسپتال تعمیر کروائے۔