متحدہ عرب امارات نے صحرا کے بیچوں بیچ ایسا بے مثال منصوبہ بنا دیا کہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جائے

متحدہ عرب امارات نے صحرا کے بیچوں بیچ ایسا بے مثال منصوبہ بنا دیا کہ دیکھ کر ...
متحدہ عرب امارات نے صحرا کے بیچوں بیچ ایسا بے مثال منصوبہ بنا دیا کہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بھی مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں بہت بڑا سولرپاورپلانٹ لگایا گیا تاہم اب ابوظہبی میں صحرا کے بیچوں بیچ اتنا بڑا سولرپاورپلانٹ لگا دیا گیا ہے کہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس پلانٹ کا نام ’نور ابوظہبی‘ ہے جس میں حیران کن طور پر 32لاکھ سولر پینل لگائے گئے ہیں جو 90ہزار لوگوں کو بجلی دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس پلانٹ پر 70کروڑ پاﺅنڈ لاگت آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سولر پاور پلانٹ کا کل رقبہ 8مربع کلومیٹر ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا ’سنگل پلانٹ‘ ہے، جس میں اتنی بڑی تعداد میں سولر پینل لگائے گئے ہیں۔بعض ممالک میں اس سے بڑے سولر پاورپلانٹس ہیں مگر انہیں بیک وقت کئی کمپنیاں مل کر چلا رہی ہیں اور وہ کسی ایک کمپنی کی ملکیت بھی نہیں ہے۔ تاہم ابوظہبی کا یہ پلانٹ کسی بھی ایک کمپنی کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا سولر پارک چین کے صوبہ ننگ ژیا میں واقع ہے جہاں سے سالانہ 1ہزار 547میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ اس پارک کا کل رقبہ 43مربع کلومیٹر ہے۔

مزید :

عرب دنیا -