بجلی کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا؟ جان کر پاکستانیوں کو پسینے آجائیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر اپنی نئی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو بجلی مزید مہنگی کرنی پڑے گی۔ اب کے بجلی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ یہ سن کر ہی پاکستانیوں کے پسینے چھوٹ جائیں۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت اڑھائی روپے تک بڑھانی پڑے گی۔ یہ اضافہ ممکنہ طور پر آئندہ ماہ سے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے 27نکات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق نیا ٹیرف اگست 2019ءمیں جاری کیا جائے گا جبکہ 2020ءکے لیے بجلی کا نیا ٹیرف ستمبر 2019ءمیں جاری کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے عوام کو بتایا گیا ہے کہ حالیہ بجٹ میں 516ارب روپے کے ٹیکس لگائے گئے ہیں حالانکہ حقیقت میں 733ارب 50کروڑ روپے کے ٹیکس پاکستانی عوام کی گردنوں پر لادے گئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پاکستان کو ستمبر تک 1ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہو گا۔