پاکستان میں سرمایہ کاری، سعودی عرب سے انتہائی اہم شخصیت کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

پاکستان میں سرمایہ کاری، سعودی عرب سے انتہائی اہم شخصیت کی وزیراعظم عمران ...
پاکستان میں سرمایہ کاری، سعودی عرب سے انتہائی اہم شخصیت کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی بینکنگ فرم سامبا فنانشل گروپ کے چیئرمین عمار عبدالوحید الخدیری نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔ ڈیلی ٹائمز کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی جس میں مشیر خزانہ، تجارت، پٹرولیم، اوورسیز پاکستانیز اور ڈپٹی گورنر آف سٹیٹ بھی موجود تھے۔

اس ملاقات کا ایجنڈا سرمایہ کاری کے مواقع، باہمی تجارت اور کاروباری تعاون کا فروغ تھا۔ وزیراعظم نے وفد کو ان حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جو وہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اٹھا رہی ہے۔ خاص طور پران اقدامات کے متعلق بتایا جو کاروباری افراد اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔سامبا فنانشل گروپ کے چیئرمین نے ان حکومتی اقدامات کی ستائش کی اور انویسٹر فرینڈلی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -