جیل جانے کے لئے چوری کرنے والا دنیا کا انوکھا شخص

جیل جانے کے لئے چوری کرنے والا دنیا کا انوکھا شخص
جیل جانے کے لئے چوری کرنے والا دنیا کا انوکھا شخص

  


سئیول(مانیٹرنگ ڈیسک) جیل جانے کا خوف لوگوں کو جرائم سے دور رکھتا ہے مگر آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ جنوبی کوریا میں ایک شخص نے جیل جانے کے لیے جان بوجھ کر ڈکیتی کرڈا لی اور اس کی اس حرکت کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ کی حیرت دوچند ہو جائے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ 40سالہ شخص ایک چاقو لے کر بینک میں گیا اور عملے کو چاقو دکھا کر ڈکیتی کی کوشش کی تاہم وہ گرفتار ہو گیا۔ اب تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ اس شخص کی نیت ڈکیتی کرنے کی نہیں تھی بلکہ وہ یہ کام صرف جیل جانے کے لیے کر رہا تھا اور جان بوجھ کر پکڑا گیا تاکہ پولیس اسے جیل بھیج دے۔ اس کی جیل جانے کی خواہش کے پیچھے یہ مقصد کارفرما تھا کہ وہ جیل جا کر اپنا علاج مفت کروانا چاہتاتھا۔ جب پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب اس اعتراف کے بعد ممکنہ طور پر اس شخص کی جیل جانے کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس