”ججز دباو میں فیصلے نہ کریں بلکہ ۔۔۔“بلاول بھٹو نے مشورہ دے دیا

”ججز دباو میں فیصلے نہ کریں بلکہ ۔۔۔“بلاول بھٹو نے مشورہ دے دیا
”ججز دباو میں فیصلے نہ کریں بلکہ ۔۔۔“بلاول بھٹو نے مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کنٹینر والے پارلیمان کے اندرسے پارلیمان پرحملے کررہے ہیں جبکہ ججز دباومیں فیصلے نہ کریں اور مقدمات سے علیحدہ ہوجائیں۔انہوںنے کہا کہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کا معاملہ بہت سنگین ہے، مریم نواز نے عدلیہ کے خلاف نہیں بلکہ صرف ایک جج کے متعلق بات کی ہے، اعلیٰ عدلیہ ایسے کیسز کو دیکھے اور معاملات کو حل کرے، دباو میں کئے جانے والے فیصلوں کا حل دیا جانا چاہیے، جن ججوں پر دباو ہے وہ اپنے آپ کو مقدمات سے علیحدہ کریں اور دباو میں فیصلے مت دیں، کیونکہ اس سے ادارے کمزور ہوتے ہیں، عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے اس کے بغیر نظام نہیں چل سکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے بغیرپارلیمان نامکمل ہے، کفایت شعاری کے بہانے کام کرنے سے روکا جارہا ہے، اگرقومی اسمبلی کی کمیٹیوں کوختم کرتے ہیں توخرچہ زیادہ ہوگا کم نہیں، قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس ایوان کے اجلاس سے مشروط کرنا پارلیمان پرحملہ ہے، یہ بہانہ کیسے بنتا ہے جس سے آپ ہمیں کام سے روک رہے ہیں، جو لوگ موت سے نہ ڈرنے کے دعوے کرتے تھے وہ ایک پروڈکشن آرڈر سے ڈر گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کنٹینروالے پارلیمان کے اندر سے پارلیمان پرحملے کررہے ہیں، ہمارے جمہوری راستے بند کیے جارہے ہیں، قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرنا پارلیمان پرحملہ ہے، آج جب کمیٹیوں کے اجلاس سے متعلق نوٹی فکیشن جاری ہوا تواسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں ہی بیرون ملک ہیں۔

مزید :

قومی -