”روسی صدر نے عمران خان کے دورے کی تردید کردی ،اب امریکہ والوں سے پوچھنا چاہیے کہ۔۔۔“شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنادیا

”روسی صدر نے عمران خان کے دورے کی تردید کردی ،اب امریکہ والوں سے پوچھنا ...
”روسی صدر نے عمران خان کے دورے کی تردید کردی ،اب امریکہ والوں سے پوچھنا چاہیے کہ۔۔۔“شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روسی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت کی تردید کردی ،اب امریکہ والوں سے پتہ کر لینا چاہیے کہ عمران خان کو بلایا بھی ہے یا خود ہی چل پڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے وزیر روز شواہدملنے کا راگ الاپتے ہیں ،سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان سامنے آئیں عوام کو بتائیں کیا اور کہاں کرپشن ہوئی ہے اور ایک سال میں کتنی کرپشن ثابت کر سکے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کاوزیرصحت ادویات مہنگی کر کے پیسا کھا کرملک سے بھاگ گیا۔جس حکومت کی ملک میں عزت نہیں اس کی بیرونی دنیا میں بھی عزت نہیں ہوتی روز بروز حکومت کے جھوٹ پکڑے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا لیڈر عوامی فلاح اور آئین کی بالادستی کے لئے کھڑا ہے۔ ملک ترقی تب ہی کرتے ہیں جب عوامی حکومت اقتدار میں ہو۔انصاف کے نظام سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے تو ملک ترقی نہیں کرتے۔

مزید :

قومی -