”اگر کہیں تھوڑا پاﺅں رپٹ گیا تو منظر ہی اور ہوگا“، حسن نثار کا تہلکہ خیز تجزیہ

”اگر کہیں تھوڑا پاﺅں رپٹ گیا تو منظر ہی اور ہوگا“، حسن نثار کا تہلکہ خیز ...
”اگر کہیں تھوڑا پاﺅں رپٹ گیا تو منظر ہی اور ہوگا“، حسن نثار کا تہلکہ خیز تجزیہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ اب عوام اس نہج پر آگئے ہیں کہ اگر کہیں تھوڑا پاﺅں رپٹ گیا تو منظر ہی اور ہوگا، لوگوں کی کسمپرسی دیکھیں تو ڈوب مرنے کودل کرتاہے۔جیونیوز کے پروگرام”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مجھے کسی کے نفع نقصان سے کوئی غرض نہیں ہے ، یہاں تک کہ اس دونمبر جمہورت کی ٹانگیں یا گردن ٹوٹ جائے تو پھر بھی مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفع وہ ہوتاہے جو عوام کا ہوتا ہے ، اب عوام اس نہج پر آگئے ہیں کہ اگر کہیں تھوڑا پاﺅں رپٹ گیا تو منظر ہی اور ہوگا ۔ ان کا کہناتھاکہ یہ دورے کرکے کروڑوں روپے کھاگئے دھیا ن اس طرف کیوں نہیں جارہا؟ لوگوں کی کسمپرسی دیکھیں تو ڈوب مرنے کودل کرتاہے اور اب بھی لوگ نہ سمجھیں تو اللہ کرکے مہنگائی سو گنا بڑھ جائے اور جرمانہ ادا کرتے کرتے زندگیاں گزر جائیں۔

مزید :

قومی -