فاشسٹ حکومت 1600 ارب روپے کے ٹیکس لگا رہی ہے: شہباز شریف

فاشسٹ حکومت 1600 ارب روپے کے ٹیکس لگا رہی ہے: شہباز شریف
فاشسٹ حکومت 1600 ارب روپے کے ٹیکس لگا رہی ہے: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر 1600 ارب روپے کے ٹیکس لگانے جارہی ہے، جہانگیر ترین نے جس لینڈ کروزر کا تحفہ دیا ہے کیا عمران خان اس پر بھی ٹیکس دیں گے؟۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا آئی ایم ایف رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ رپورٹ نے حکومت کے پارلیمنٹ اور قوم سے بولے گئے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے، حکومت نے جھوٹ بولا کہ 500 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے جبکہ آئی ایم ایف نے کہا کہ 750 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے، فاشسٹ حکومت 1600 ارب روپے کے ٹیکس عوام پر لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 90 ارب روپے کے اضافی ٹیکس تنخواہ دار طبقے اور کاروباری افراد پر لگائے جارہے ہیں جس کے باعث نئے گھر تو نہیں بنیں گے لیکن لوگ اپنے گھر بھی بیچنے پر مجبور ہوجائیں گے، حکومت جلتی پر تیل ڈال رہی ہے، سلیکٹڈ وزیر اعظم ٹیکس گفٹ کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں،جہانگیر ترین نے جس لینڈ کروزر کا تحفہ دیا ہے کیا عمران خان اس پر بھی ٹیکس دیں گے؟۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -