سکول کے گرلز ہاسٹل سے 2 لڑکیاں بھاگ گئیں، لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تو ایسا انکشاف کردیا کہ 80بچیوں کے والدین انہیں واپس لے گئے

سکول کے گرلز ہاسٹل سے 2 لڑکیاں بھاگ گئیں، لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ...
سکول کے گرلز ہاسٹل سے 2 لڑکیاں بھاگ گئیں، لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تو ایسا انکشاف کردیا کہ 80بچیوں کے والدین انہیں واپس لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک سکول کے گرلز ہاسٹل میں لڑکیوں کے استحصال کا معاملہ سامنے آنے پر 80 بچیوں کے والدین انہیں واپس لے گئے جبکہ پولیس نے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرا کے کستوربا گاندھی گرلز سکول کے ہاسٹل سے رات گئے 2 لڑکیاں بھاگ گئیں جنہیں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ تفتیش پر لڑکیوں نے ہاسٹل وارڈن کے رویے کی شکایت کی اور یہ انکشاف بھی کیا کہ رات کو ہاسٹل میں مردآتے جاتے ہیں۔ واقعے کے بعد 80 لڑکیوں کے والدین انہیں ہاسٹل سے واپس گھر لے گئے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہاسٹل میں مہمانوں کے رجسٹر میں اندراج کیے بغیر 2 لڑکیاںاور 2 خواتین آئی تھیں۔ پولیس نے مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے دبے لفظوں میں ہاسٹل وارڈن گیتا سنگھ اور سکیورٹی گارڈ صدام پر لڑکیوں کے استحصال اور قابل اعتراض کام کا الزام لگایا۔ پولیس نے وارڈن اور گارڈ سمیت4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔