کراچی میں جاں بحق اینکر پرسن مرید عباس کن چینلز میں کام کرچکے تھے اور اب کس ٹی وی سے وابستہ تھے؟

کراچی میں جاں بحق اینکر پرسن مرید عباس کن چینلز میں کام کرچکے تھے اور اب کس ٹی ...
کراچی میں جاں بحق اینکر پرسن مرید عباس کن چینلز میں کام کرچکے تھے اور اب کس ٹی وی سے وابستہ تھے؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں نجی ٹی وی سے وابستہ اینکر پرسن مرید عباس بھی شامل ہیں۔ مرید عباس ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں ایک ہوٹل پر بیٹھے ہوئے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا دوست خضر جان کی بازی ہار گئے۔ مرید عباس نجی ٹی وی بول نیوز سے بطور پروگرام ہوسٹ وابستہ تھے ۔ اس سے قبل وہ نجی ٹی وی سماءاور اب تک نیوز میں بطور نیوز کاسٹر خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ صحافی تنظیموں کی جانب سے اینکر پرسن کے قتل پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -