کراچی میں اینکر پرسن کا قتل، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے

کراچی میں اینکر پرسن کا قتل، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے
کراچی میں اینکر پرسن کا قتل، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی چینل بو ل کے اینکر مرید حسین کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر اظہار افسو س کرتے ہوئے کہ ہم غم کی اس گھڑی میں لواحقین اور بول انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائیں ۔واضح رہے کہکراچی  ڈیفنس میں خیابان بخاری میں ایک ہوٹل پرسفید کار میں سوار نامعلوم افراد نے ہوٹل میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی سے وابستہ نیوز اینکر مرید عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے دوست خضر جناح ہسپتال میں دوران علاج چل بسے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا دعویٰ ہے کہ ڈیفنس میں فائرنگ کا واقعہ دوستوں میں لین دین کے تنازعہ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ روز پہلے اینکر پرسن مرید عباس نے تھانے میں درخواست دی تھی جس میں انہوں نے اپنی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ بظاہر یہ واقعہ ذاتی رنجش کا ساخشانہ لگتا ہے جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کار کی شناخت کرلی ہے تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

قومی -