اینکر پرسن کو قتل کرنے والے ملزم نے گھر جا کر خود کو بھی گولی مارلی، مرید عباس قتل کیس میں پولیس اور اہلیہ کے تہلکہ خیز انکشافات

اینکر پرسن کو قتل کرنے والے ملزم نے گھر جا کر خود کو بھی گولی مارلی، مرید عباس ...
اینکر پرسن کو قتل کرنے والے ملزم نے گھر جا کر خود کو بھی گولی مارلی، مرید عباس قتل کیس میں پولیس اور اہلیہ کے تہلکہ خیز انکشافات

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی سے وابستہ اینکر پرسن مرید عباس کو قتل کرنے والے ملزم کو اس کے گھر سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ساﺅتھ شیراز نذیر نے میڈیا کو بتایا کہ اینکر پرسن مرید عباس کو قتل کرنے والے ملزم عاطف زمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خیابان بخاری میں ملزم عاطف زمان نے فائرنگ کرکے مرید عباس کو قتل کیا ، اس دوران خضر فرار ہوگیا تاہم ملزم نے تعاقب کرکے اسے بھی قتل کردیا۔ بعد ازاں ملزم نے اپنی رہائش گاہ پر جا کر خود کو گولی مارلی۔دوسری جانب اینکر پرسن مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں رات کو 8 بجے فون کرکے بلایا اور بتایا کہ اسے عاطف زمان نے کال کی ہے۔ رمضان المبارک سے پیسوں کا لین دین چل رہا تھا، عاطف بہت سے لوگوں کے پیسے کھا کر بیٹھا ہوا ہے، مرید عباس نے ٹائروں کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی، عاطف زمان نے مرید کے 50 لاکھ روپے دینے تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -