2ہزار ارب کے ایڈیشنل ٹیکسز عوام پر بہت بھاری ہونگے ، سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا

2ہزار ارب کے ایڈیشنل ٹیکسز عوام پر بہت بھاری ہونگے ، سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا
2ہزار ارب کے ایڈیشنل ٹیکسز عوام پر بہت بھاری ہونگے ، سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے پہلے تین سال بہت محنت کرنا پڑے گی، دوہزار ارب کے ایڈیشنل ٹیکسز اکٹھے کرنے ہیں اور اس کابوجھ بہت بھاری لوگوں پر پڑے گا، اس لئے یہ ہوسکتاہے کہ یہ پروگرام بہت پہلے ہی مشکل میںپڑ جائے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزدہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہا کہ اگلے تین سال دوہزار ارب کے ایڈیشنل ٹیکسز اکٹھے کرنے ہیں اور اس کابوجھ بہت بھاری لوگوں پر پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ کونسے سے ایساذرائع ہیں جن سے ہم دوہزار ارب روپے کے ایڈیشنل ٹیکسز حاصل کرسکتے ہیں ، اس لئے یہ ہوسکتاہے کہ یہ پروگرام بہت پہلے ہی مشکل میں پڑ جائے ۔ حفیظ پاشا نے کہا کہ یہ پروگرام کے پہلے تین سال بہت محنت کرنا پڑے گی اور اگر اکانومی مستحکم ہوئی تو پھر ہم بڑی مشکل سے پانچ فیصد شرح گروتھ پر جا سکیں گے ۔

مزید : بزنس