نیب کے ہاتھوں حمزہ شہباز کی گرفتاری سے کتنے فیصد پاکستانی خوش ہیں؟ تازہ سروے میں حیران کن انکشاف

نیب کے ہاتھوں حمزہ شہباز کی گرفتاری سے کتنے فیصد پاکستانی خوش ہیں؟ تازہ سروے ...
نیب کے ہاتھوں حمزہ شہباز کی گرفتاری سے کتنے فیصد پاکستانی خوش ہیں؟ تازہ سروے میں حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیلپ کی جانب سے حال میں کیے جانے والے ایک سروے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری نے زیادہ تر پاکستانیوں کو خوشی دی۔ گیلپ نے سیاسی درجہ حرارت پر مبنی سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں لوگوں سے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے بارے میں سوالات کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب کے حوالے سے گیلپ نے لوگوں سے سوال پوچھا ’ گزشتہ دنوں نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت نہ ملنے پر گرفتار کرلیا، حمزہ شہباز کی گرفتاری پر آپ کے کیا جذبات تھے، آپ کو اس بارے میں سن کر خوشی ہوئی، افسوس ہوا یا کوئی فرق نہیں پڑا؟۔‘اس سوال کے جواب میں 31 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں حمزہ شہباز کی گرفتاری سے خوشی ہوئی جبکہ 30 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں اس گرفتاری سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ سروے میں شامل 29 فیصد لوگوں نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید :

قومی -