اوگرانے شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنا دیا،ملوث کمپنیوں کو کتنا جرمانہ کیا گیا ؟تفصیلات آ گئیں

اوگرانے شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنا دیا،ملوث کمپنیوں کو کتنا ...
اوگرانے شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنا دیا،ملوث کمپنیوں کو کتنا جرمانہ کیا گیا ؟تفصیلات آ گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوگرانے شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنا دیا،اوگرا نے ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا،ملوث کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنادیا گیا،اوگرا نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے ورثا کی مالی امداد کا فیصلہ کیا،اوگرا نے ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ملوث کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی جبکہ اوگرا کی جانب سے تینوں کمپنیوں کو حادثے کے  زخمیوں کو 5 لاکھ روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔چنگ چی رکشہ مالکان کو فی کس 1 لاکھ روپے ادا کرنے کے احکامات دیے گئے، اوگرا نے حادثے میں تباہ ہونے والے موٹرسائیکل مالکان 50 ہزار روپے فی کس اداکا حکم دیدیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -