وفاقی حکومت نے 2020-21 کیلئے ریلوے کو  آمدنی کا ہدف دے دیا،تفصیل جان کر شیخ رشید بھی گھبرا جائیں گے

وفاقی حکومت نے 2020-21 کیلئے ریلوے کو  آمدنی کا ہدف دے دیا،تفصیل جان کر شیخ رشید ...
وفاقی حکومت نے 2020-21 کیلئے ریلوے کو  آمدنی کا ہدف دے دیا،تفصیل جان کر شیخ رشید بھی گھبرا جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020.21 کیلئے ریلوے کو 60 ارب 15 کروڑ روپے آمدنی کا ہدف دے دیا، آمدنی ہدف میں مسافر آمدنی کیلئے 31 ارب 50 کروڑ جبکہ فریٹ سیکٹر کیلئے22 ارب روپے کا ہدف مقرر کر دیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال2020.21 کیلئے ریلوے کو 60 ارب 15 کروڑ روپے آمدنی کا ہدف دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ریلوے مسافر آمدنی کیلئے 31 ارب 50 کروڑ کا ہدف مقرر کیا ہے، متفرق کوچز سے آمدنی کا ہدف 1ارب 50 کروڑحبکہ فریٹ سیکٹر کیلئے22 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ملٹری ٹریفک کیلئے 70 کروڑ جبکہ سنڈری کیلئے4 ارب روپے آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ریلوے کے شعبہ لینڈ کو ایک  ارب روپے آمدنی کا ہدف دیا گیا ہے اور کمرشل ڈیپارٹمنٹ کو ایک ارب 50 کروڑجبکہ سکریپ کی فروخت سے ایک ارب روپے آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مقررہ آمدنی اہداف کے حصول کیلئے وزارت ریلوے نے ڈویژنل دفاتر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -