ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے آفاق احمد سے معافی مانگ لی

ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے آفاق احمد سے معافی مانگ لی
ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے آفاق احمد سے معافی مانگ لی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماعامر خان نے آفاق احمد سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایم کیو ایم میں شامل ہونا چاہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے پہلے جو دوستوں سے گفتگو کی وہ ریکارڈ ہوگئی، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر آفاق احمد سے معذرت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آفاق احمد ایم کیو ایم پاکستان میں آنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے، شہر کی بہتری کے لیے کام کرنے والی دیگر جماعتیں اور شخصیات بھی اگر ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کرنا چاہیں تو ان کے لیے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ’22اگست کے بعد پالیسیاں تبدیل ہوئیں، اب ہم سیاسی اختلاف کے باوجود بھی مخالفین سے ملاقاتیں کرتے ہیں، سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر ہم کسی کے ساتھ سیاسی انتشار نہیں چاہتے۔

مزید :

قومی -