شہر میں کسی جگہ غیرقانونی مویشی منڈی کی اجازت نہیں دی جائے گی: سی سی پی او

شہر میں کسی جگہ غیرقانونی مویشی منڈی کی اجازت نہیں دی جائے گی: سی سی پی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شہر میں امن و امان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، عید الاضحیٰ، محرم الحرام، لاہور میں مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کے انتظامات، کورونا ایس او پیز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے سی سی پی او آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، سی سی پی او ذوالفقار حمید نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن و سیکیورٹی سیکیورٹی محبوب رشید، ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک، ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر اور تمام ڈویعنل ایس پیز نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں کسی بھی جگہ غیر قانونی مویشی منڈی نہیں لگنے دی جائے۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی اجازت کے بغیر لگنے والی غیر قانونی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

، افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں، ان کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں نوسربازی اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کیلئے ڈولفن اور پیرو فورس کا موثر پٹرولنگ سسٹم تشکیل دیا جائے، جبکہ سفید پارچات میں بھی ڈیوٹی لگائے جائے تاکہ مشکوک افراد کے ساتھ لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ روزانہ کی بنیاد پر تمام تھانوں کی حدود میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کئے جائیں۔ ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ملزمان کو ہرگز کوئی رعائیت نہ دی جائے۔

عیدالاضحیٰ کے بڑے اور کھلے میدانوں میں اجتماعات کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -