لاک ڈاؤن،پچھلے ماہ منشیات کے عادی 40 افراد زندگی کھو بیٹھے

لاک ڈاؤن،پچھلے ماہ منشیات کے عادی 40 افراد زندگی کھو بیٹھے

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاک ڈاؤن کے دوران جون میں 40 منشیات کے عادی افراد جان کی بازی ہار گئے۔ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے جون کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق نشے کے عادی افراد کی اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، خوراک کی کمی، منشیات کی عدم دستیابی اموات کی وجہ بنی۔سمارٹ لاک ڈاؤ ن کے دوران شہر میں بے گھر پڑے منشیات کے عادی افراد کو کھانا اور پانی فراہم کیا اور گزشتہ ماہ کے دوران تقریباً 9بار بے گھروں کو کھانا اور پانی مہیا کیا گیا۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں منشیات کے خلاف انٹی ڈرگز نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -