اے آر ایف میں سرکش ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت،ڈی آئی جی

اے آر ایف میں سرکش ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت،ڈی آئی جی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ خصوصی طور پر تربیت یافتہ اینٹی رائٹ فورس مشکل و نامساعد حالات میں امن و امان کے قیام اور سرکش ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ساز و سامان سے لیس اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں ڈولفن سکواڈ کی طرز پر خصوصی الاؤنس دلوانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔اینٹی رائٹ فورس میں طے شدہ مدت پوری کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی مختلف تھانوں اور دیگر مقامات پر تعیناتی یکساں ٹرانسفر پالیسی کے تحت خالصتاََمیرٹ پر ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اینٹی رائٹ فورس لاہور کے افسران اورجوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد،ایس پی اینٹی رائٹ فورس ملک جمیل ظفر،ڈی ایس پیز اے آر ایف شاہد ریاض، عظمت حیات اور عمران نواز نے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں مستقل امن و امان کے قیام اور دہشت گرد سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشنز انتہائی ضروری ہیں۔

مزید :

علاقائی -