سوشل میڈیا پر پوسٹ کے نتیجے میں فائرنگ سے تیسرا زخمی بھی چل بسا

سوشل میڈیا پر پوسٹ کے نتیجے میں فائرنگ سے تیسرا زخمی بھی چل بسا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر ہونے والے اختلاف سے فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا ایک اور شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کاہنہ کے علاقے دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران رانا کاشف گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔رانا کاشف کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں کئی روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم تور گیا۔

۔ واضع رہے فائرنگ کی وجہ سے یعقوب اور شہزاد نامی شہری پہلے ہی جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر کمنٹس کرنے کی وجہ اختلاف شروع ہوا اور دونوں گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔ جس کی وجہ سے تین لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہیجو عبوری ضمانت پر ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کاہنہ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر کومنٹس کرنے پر دونوں گروپوں میں اختلاف شروع ہوا تو ملزمان اسلحہ اٹھا کر سڑک پر آگئے، ملک ریاست گروپ کی فائرنگ سے سابق ناظم کاہنہ رمضان مستانہ گروپ کے چار افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد یعقوب اور شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -