ہیڈ کانسٹیبل اور14 اے ایس آئی کو ترقی کے رینک لگائے گے

  ہیڈ کانسٹیبل اور14 اے ایس آئی کو ترقی کے رینک لگائے گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے پی کیڈر کے ذریعے سب انسپکٹرز بھرتی ہونے والے ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت 14 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے رینک لگا دیے۔ تقریب میں پی کیڈر کے ذریعے ترقی پانے والے 15 افسروں کو رینک لگائے گئے۔
پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پروموٹ ہونے والے افسر ہیڈ کانسٹیبل و اے ایس آئی سے سب انسپکٹرز پروموٹ ہوئے ہیں۔ ترقی پانے والے تمام افسران اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم فل و ماسٹر ڈگری ہولڈرز ہیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ بروقت اور میرٹ پر ترقی ملنا تمام اہلکاروں کا حق ہے۔ ترقی پانے والے تمام افسران مزید محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ پڑھے لکھے افیسرز سے محکمہ میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -