گجر پورہ، پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش، ایک ڈاکو ہلاک، 3فرار: سندر میں نوجوان سے 3لاکھ 15ہزار لوٹ لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس مقابلے کے دوران 1ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہو گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقے کرول گھاٹی میں ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے اس دوران انہوں نے راہگیر سمجھ کر پولیس اہلکار کو روک لیا۔ اہلکار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1ڈاکو ہلاک،2فرار ہو گئے۔ سندر کے علاقے میں ڈاکووں نے حمزہ سے 3لاکھ 15 ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں حماد کے اہل خانہ سے 2 لاکھ90 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان,فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں محسن سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان, سول۔لائن کے علاقہ میں عبدالحنان سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، مصطفی آباد کے علاقہ میں نظر حسین سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، ساندہ کے علاقہ میں وسیم سے 2 لاکھ 45روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، شادباغ میں مزمل سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔مانگا منڈی اور باٹا ہور سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ۔ہنجروال اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔