مانگا منڈی،ڈولفن فورس کے اہلکار نے تلخ کلامی پر شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا

مانگا منڈی،ڈولفن فورس کے اہلکار نے تلخ کلامی پر شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مانگا منڈی میں معمولی تلخ کلامی کی رنجش پر ڈولفن پولیس ملازم نے عرفان نامی شہری کے گھر سات آٹھ نامعلوم غنڈوں کے ساتھ ہلہ بول دیا۔ ڈولفن ملازم نے عرفان اور اس بھائیوں کو بے جا تشدد کا نشانہ بنایا تینوں بھائی زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل شہری عرفان نے مدد کے لیے 15 پر کال کی پولیس آدھا گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی

مانگا منڈی پولیس نے ڈولفن ملازم کی بجائے متاثرہ لوگوں کو تھانے لے آئی مانگا منڈی پولیس نے پیٹی بھائی ڈولفن ملازم کو پورا پروٹوکول دیا اور جن پر تشدد ہوا ان کی ایک نہیں سنی مانگا منڈی پولیس کے رویے اور ڈولفن ملازم کے خلاف سراپا احتجاج متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مزید :

علاقائی -